وزارت کا حلف اٹھانے اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد راجہ نصیر احمد خان( آج) اپنے حلقہ انتخاب پہنچیں گے

بدھ اپریل 16:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) وزارت کا حلف اٹھانے اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد راجہ نصیر احمد خان آج اپنے حلقہ انتخاب پہنچیں گے ۔ وزارت لوکل گورنمنٹ سے جاری شیڈول کے مطابق راجہ نصیر احمد خان 10بجے ہولاڑ کے مقام سے اپنے حلقہ انتخاب میں داخل ہونگے جہاں ان کا فقید المثال استقبال کیا جائیگا۔ ہولاڑ سے انہیں ایک بڑے جلوس کے ہمراہ سہنسہ پہنچایا جائیگاجہاں وہ جلسہ عام سے خطاب کرینگے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے اور تمام کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بروقت ہولاڑ کے مقام پر پہنچیں ۔ راجہ نصیر احمد خان 20اپریل کو اپنی رہائش گاہ واقع انائی سروٹہ میں عوامی وفود سے ملاقاتیں کرینگے اور مبارکباد دینے کیلئے آنیوالوں کا شکریہ ادا کرینگے ۔ 21اپریل کو ریسٹ ہائوس کوٹلی میں ضلعی افسران کا جائزہ اجلاس منعقد ہوگا جس کی صدارت راجہ نصیر احمد خان وزیر بلدیات کرینگے وہ 22اپریل کو اسلام آباد پہنچیں گے ۔ راجہ نصیر احمد خان کے دورہ کوٹلی سہنسہ کے دوران جگہ جگہ ان کے استقبال کیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ مسلم لیگی کارکن اور راجہ نصیر احمد خان کے چاہنے والے پرجوش انداز میں استقبالیہ سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :