ْاسسٹنٹ کمشنراٹک مرضیہ سلیم کا ہنگامی صورتحال کے نمٹنے کے لئے ریسکیو 1122 اٹک آفس کا دورہ

بدھ اپریل 16:43

فتح جنگ ۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) ملک میں حالیہ جاری بارشوں کے سلسلے کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر رانا اکبر حیات کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنراٹک مرضیہ سلیم نے ہنگامی صورتحال کے نمٹنے کے لئے ریسکیو 1122کے اٹک کے آفس کا دورہ کیا، جس کا مقصد سیلاب سے بچائو کے حفاظتی آلات اور اقدامات کیلئے تیاری کا جائزہ لینا تھا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں اشفاق نے اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم کو اپنے تمام موجودہ اورآپریشنل آلات کے بارے میں تفصیلاً بریفنگ دی ،جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے ریسکیو1122اٹک کی ہنگامی صورتحال کے نمٹنے کی تیاری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ریسکیو1122اٹک کی کارکردگی کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہمیشہ کی طرح ریسکیو1122اٹک کسی بھی ناگہانی صورتحال میں عوام کو بروقت ریلیف فراہم کرے گا۔