آرمی چیف سے سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری کی قیادت میں ازبکستان کے حکومتی وفد کی ملاقات ،ْ

سلامتی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے علاقائی تعاون، امن اوراستحکام کے لئے تمام اقدامات میں پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون اورحمایت کا یقین دلایا

بدھ 18 اپریل 2018 16:58

آرمی چیف سے سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری کی قیادت میں ازبکستان کے حکومتی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ازبکستان کے صدر کی زیرنگرانی کام کرنے والی سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری لیفٹیننٹ جنرل محمدوف وکٹر ولادی میرووچ کی قیادت میں ازبکستان کے حکومتی وفد نے بدھ کویہاں جی ایچ کیومیں ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کی طرف سے یہاں جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران سلامتی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

وفد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اورعلاقائی استحکام کیلئے پاک فوج کی مخلصانہ کوششوں اورقربانیوں کا اعتراف کیا اوراسے سراہا۔ازبکستان کے وفد نے تجارت، رابطہ کاری، سلامتی اورافواج کے مابین تعاون سمیت تمام شعبوں میں دونوں برادرممالک کے درمیان تعلقات اورتعاون کے حقیقی استعداد کارسے استفادہ کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے وفد کے جذبات پران کاشکریہ اداکیا اورعلاقائی تعاون، امن اوراستحکام کے لئے تمام اقدامات میں پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون اورحمایت کا یقین دلایا۔