پنجاب حکومت وسیع تر عوامی مفاد میں اس بین الاقوامی تنظیم کے ساتھ ہر ممکن تعاون کو فروغ دے گی‘رفیق رجوانہ

بدھ 18 اپریل 2018 16:58

پنجاب حکومت وسیع تر عوامی مفاد میں اس بین الاقوامی تنظیم کے ساتھ ہر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے لائنزکلبز انٹرنیشنل کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت وسیع تر عوامی مفاد میں اس بین الاقوامی تنظیم کے ساتھ ہر ممکن تعاون کو فروغ دے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار لائنز کلب انٹرنیشنل کے اکیسویں سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر خاور رشید کو متفقہ طور پر 2018-19ء کے لیے وائس ڈسٹرکٹ گورنر منتخب کیا گیا۔ لائنز کلب انٹرنیشنل کے اس موقع پر ڈسٹرکٹ گورنر این ون 305نسیم الغنی، ایس کے ہمایوں، نیلوفر بختیار، ملک خدا بخش، میاں محمد ادریس اور امتیاز احمد نے بھی خطاب کیا جبکہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے کہا یہ بات حوصلہ افزا ہے کہ لائنز کلب انٹرنیشنل نابینا افراد کے لیے بہت خصوصی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی حکومت تنہا سماجی خدمت سرانجام نہیں دے رہی، پاکستانی نجی شعبے کا اس سلسلے میں کردار لائق تحسین ہے۔ خواجہ خاور رشید بھی سماجی شعبے میں خدمات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ لائنز کلب انٹرنیشنل کی تاریخ سو سال سے زائد پر محیط ہے اور اس ادارے نے ساری دنیا میں انسانی خدمت کے نئے باب رقم کیے ہیں۔

ڈسٹرکٹ گورنر نسیم الغنی نے کہا کہ ان کے پیشروئوں جو روایات قائم کی ہیں انہیں برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ امتیاز احمد نے کہا کہ لائنز انٹرنیشنل کلب کی جانب سے نابینا افراد کے لیے خدمات سرانجام دینے کا اعلان ہیلن کیلر نے 1925میں انٹرنیشنل کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا تھا اور تب سے یہ سلسلہ آگے ہی بڑھتا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :