کراچی آپریشن کے مثبت نتائج امن کی صورت میں نظر آرہے ہیں ،ڈی جی رینجرز سندھ

امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانے کیلئے پاکستان رینجرز ہر ممکن اقدامات کررہی ہے،میجر جنرل محمد سعید کا این ای ڈی یونیورسٹی میں اظہار خیال

بدھ اپریل 17:03

کراچی آپریشن کے مثبت نتائج امن کی صورت میں نظر آرہے ہیں ،ڈی جی رینجرز ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنر ل محمد سعید نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کے مثبت نتائج امن کی صورت میں نظر آرہے ہیں ۔۔کراچی میں امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان رینجرز ہر ممکن اقدامات کررہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے بدھ کو این ای ڈی یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر کیا ۔ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید کا این ای ڈی یونیورسٹی پہنچنے پر یونیورسٹی انتظامیہ او ر طلبا نے استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران یونیورسٹی کے طلبا اور طالبات کو کراچی آپریشن اور اس کے نتائج پر تفصیلی بر یفنگ دی گئی ۔اس موقع پر ڈی رینجرز نے کہا کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان رینجرز ((سندھ)) ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اورکراچی آپریشن کے مثبت نتائج امن کی صورت میں نظر آرہے ہیں۔ڈی جی رینجرز کے دورے کے موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سروش حشمت لودھی ،دیگر اعلی شخصیات اور طلبہ نے قیام امن میں رینجرز کے کردار کو سراہا۔