سندھ ہائی کورٹ:گمشدہ افراد کی سے متعلق دیگر صوبوںِ حراستی سے رپورٹ طلب

عدالت نے ائرپورٹ سے لاپتہ شہری کی عدم بازیابی پر ایس پی ملیر کو 10 مئی تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا

بدھ 18 اپریل 2018 17:03

سندھ ہائی کورٹ:گمشدہ افراد کی سے متعلق دیگر صوبوںِ حراستی سے رپورٹ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت پر گمشدہ افراد کی سے متعلق دیگر صوبوںِ حراستی سے رپورٹ طلب کرلی۔عدالت نے ائرپورٹ سے لاپتہ شہری کی عدم بازیابی پر ایس پی ملیر کو 10 مئی تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کی عدم بازیابی پر دائر متفرق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

۔عدالت کے روبرو پولیس حکام نے پیش رفت رپورٹ پیش کی۔۔جس میں عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ لاپتہ ہونے والے شہری محمد فاروق کی گمشدگی سے متعلق مختلف اداروں کو خطوط لکھے، جس پر حساس اداروں نے بھی شہری محمد فاروق کی گمشدگی پر لاعملی کا اظہار کیا۔۔رپورٹ میں ڈی ایس پی الطاف کا مزید کہناتھا کہ لاپتہ شہری محمد فاروق جہاں ملازمت کرتا تھا وہ بھی 6 ماہ سے غیرحاضر ہے۔

(جاری ہے)

لاپتہ شہری کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرکے جے آئی ٹی اور ٹاسک فورس کا اجلاس بھی منعقد کیا گیا ہے۔۔دوسری جانب عدالت ائرپورٹ سے لاپتہ ہونے والے شہری سعود بیگ کی عدم بازیابی پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ایس پی ملیر کو 10 مئی تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔۔عدالت نے لاپتہ شہریوں سے متعلق دیگر صوبوںِ کے حراستی مراکز سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز اور دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :