سانحہ ماڈل ٹائون سے متعلق درخواستوں پر سماعت کیلئے نیا فل بنچ تشکیل

بدھ 18 اپریل 2018 17:08

سانحہ ماڈل ٹائون سے متعلق درخواستوں پر سماعت کیلئے نیا فل بنچ تشکیل
لاہور۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) سپریم کورٹ کے حکم پر سانحہ ماڈل ٹائون سے متعلق درخواستوں پر سماعت کیلئے نیا فل بنچ تشکیل دے دیا گیا ،جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سانحہ ماڈل ٹائون سے متعلق درخواستوں پر سماعت کرے گا ۔

(جاری ہے)

بنچ کے دیگر اراکین میں جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس سردار احمد نعیم شامل ہیں ،چیف جسٹس پاکستان نے سانحہ ماڈل ٹائون سے متعلق ہائیکورٹ میںزیر التواء درخواستوں پر فل بنچ بنانے کا حکم دیا تھا، چیف جسٹس کے حکم پر لاہور ہائیکورٹ کا فل بنچ دو ہفتوں میں درخواستوں پر فیصلہ سنائے گا۔

متعلقہ عنوان :