شجر کاری مہم کے حوالے سے خصوصی تقریب کل ڈی سی آفس میں منعقد ہوگی

بدھ اپریل 17:08

لاہور۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء)شجر کاری مہم کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کل جمعرات کو ڈی سی آفس میں ہوگا، تقریب کا اہتمام ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا ہے، اس تقریب میں تمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ز اور اے سی صاحبان شرکت کریں گے، شجرکاری مہم کی مناسبت سے پودے بھی لگائیں گے۔