بلوچستان عوامی پارٹی کا 11 مئی کو کونسل سیشن میں عہدیداروں کا چناؤہوگا،ہماری منزل خوشحال بلوچستان اورپاکستان ہے ،

سعید احمد ہاشمی کی پریس کانفرنس سے خطاب

بدھ اپریل 17:09

کوئٹہ ۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء سعید احمد ہاشمی نے 11 مئی کو پارٹی کے مرکزی کونسل سیشن کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان کے موجودہ اورسابق وزراء اعلیٰ سمیت وزراء اوراراکین اسمبلی باضابطہ طورپر بی اے پی میں شمولیت کااعلان کرینگے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں سینیٹر نصیب اللہ بازئی کی ساتھیوں سمیت بی اے پی میں شمولیت کے موقع پرپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعید احمد ہاشمی نے کہاکہ بلوچستان سے نفرتوں اورلسانی بنیادوں پر تفریق کاخاتمہ چاہتے ہیں ہماری منزل خوشحال بلوچستان وپاکستان ہے اورہم پورے صوبے کی یکساں ترقی چاہتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کی ہماری منز ل مقصودہے ۔

متعلقہ عنوان :