ڈی ڈی او ہیلتھ کا چھاپہ،عطائی ڈاکٹرگرفتار، کلینک سیل

بدھ 18 اپریل 2018 17:09

عارفوالا۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) ڈی ڈی او ہیلتھ نے چھاپہ مار کر ایک عطائی ڈاکٹر کوگرفتار کر کے کلینک سیل کر دیا، تفصیل کے مطابق نواحی گائوں30/KB میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ عارفوالا شمشیرعلی خاں نے ملازمین کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے عطائی ڈاکٹر محمد زمان کو پکڑکر کلینک سیل کردیا ، پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔