معروف بیوٹی پارلر نے کینسر کی مریضہ کی آخری خواہش پوری کر دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 18 اپریل 2018 17:04

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18اپریل 2018ء)  بیوٹی کے شعبے میں نمایاں حیثیت رکھنے والی مسرت مصباح کا بیوٹی پارلر تیزاب سے جھلسی ہوئی لڑکیوں کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔مسرت مصباح کے بیوٹی پالر میں تیزاب سے جلائی جانے والی خواتین کو دوبارہ دنیا کا سامنا کرنے کا حوصلہ اور باعزت روزگار دیا جاتا ہے۔

مسرت مصباح نے تیزاب سے جھلسی ہوئی لڑکیوں کی بحالی میں بھی اہم کردار کیا ہے۔

(جاری ہے)

مسرت مصباح کے بیوٹی پالر کی شاخیں پورے پاکستان میں پھیلی ہوئی ہیں۔مسرت مصباح کے بیوٹی پالر نے ایک کینسر کی مریضہ کی آخری خواہش پوارا کرتے ہوئے اسے اپنے پارلر میں تیار کیا۔17 سالہ مہوش کینسر کی مریضہ ہیں اور مہوش کی خواہش تھی کہ وہ کسی اچھے سے پالر سے میک اپ کروائے اور تیار ہو کر بہت خوبصورت دکھائی دے۔مہوش کی یہ خواہش مسرت مصباح کے بیوٹی پارلر ڈپلیکس نے پوری کی۔مہوش کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہیں جہاں سوشل میڈیا صارفین نے مہوش کی صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔