آٹھویں ویج بورڈ کا اعلان کرنا میرے لئے باعث اعزاز ہے‘ حکومت اور میڈیا کا رشتہ مزید مضبوط ہوا ہے‘

پاکستان میں جمہوریت اتار چڑھائو کا شکار رہی ہے‘ صحافی ملک کا ایسا طبقہ ہے جو ہمیشہ جمہوریت کے ساتھ کھڑے رہے ‘ صحافیوں نے ویج بورڈ کیلئے جو تحریک چلائی انہیں اس کا پھل مل رہا ہے‘ صحافیوں کے قلم کی طاقت نے جمہوریت کو اپنے پائوں پر کھڑا رکھا ہے‘ ورکنگ جرنلسٹ کی فرائض کی انجام دہی کے دوران مشکلات کا اندازہ ہوا ہے میڈیا ورکرز سے ملاقات کیلئے مختلف شہروں کا دورہ کروں گی وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا آٹھویں ویج بورڈ کے اعلان کی تقریب سے خطاب

بدھ 18 اپریل 2018 17:21

آٹھویں ویج بورڈ کا اعلان کرنا میرے لئے باعث اعزاز ہے‘ حکومت اور میڈیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2018ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صحافیوں کے لئے آٹھویں ویج بورڈ کا اعلان کرنا میرے لئے باعث اعزاز ہے‘ حکومت اور میڈیا کا رشتہ مزید مضبوط ہوا ہے‘ پاکستان میں جمہوریت اتار چڑھائو کا شکار رہی ہے‘ صحافی ملک کا ایک ایسا طبقہ ہے جو ہمیشہ جمہوریت کے ساتھ کھڑے رہے ہیں‘ صحافیوں نے ویج بورڈ کے لئے جو تحریک چلائی انہیں آج اس کا پھل مل رہا ہے‘ صحافیوں کے قلم کی طاقت نے جمہوریت کو اپنے پائوں پر کھڑا رکھا ہے‘ ورکنگ جرنلسٹ کی فرائض کی انجام دہی کے دوران مشکلات کا اندازہ ہوا ہے میڈیا ورکرز سے ملاقات کے لئے مختلف شہروں کا دورہ کروں گی۔

بدھ کو مریم اورنگزیب نے آٹھویں ویج بورڈ کے اعلان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بطور وزیر اطلاعات میری کامیابی کا راز یہ ہے کہ جو عزت مجھے میڈیا ورکرز نے دی وہی میری کامیابی کا راز ہے میں اس وقت وزیر بنی جس وقت پانامہ لیکس آئی اور اسلام آباد بند کرنے کی باتیں کی گئیں۔

(جاری ہے)

میں وہی وزیر اطلاعات ہوں جس نے حالات کا سامنا کیا میرا میڈیا ورکرز اور رپورٹر سے زیادہ تعلق رہا اور روز ان سے ملاقات ہوتی تھی۔

میڈیا مالکان کہتے تھے کہ آپ کا میڈیا ورکرز اور رپورٹرز سے زیادہ تعلق ہے الله نے مجھے وسیلہ بنایا کہ میں ویج بورڈ کا اعلان کروں یہ آپ سب کی جدوجہد کا نتیجہ ہے آپ نے جو تحریک چلائی سترہ سال سے آپ کو اس کا پھل مل رہا ہے اس میں افضل بٹ اور ٹیم کا کردار ہے۔ ویج بورڈ صحافیوں کا حق ہے جو حکومت ادا کررہی ہے یہ ایک دیرینہ مطالبہ تھا جو موجودہ حکومت نے پورا کیا ہے۔

اس کا نوٹیفکیشن ہوگیا ہے لیکن اصل کام ویج بورڈ کرے گا۔ مجھے نہیں پتہ تھا کہ ورکنگ جرنلسٹ کے گھر کا کیا حال ہوتا ہے اور ان کی معاشی صورتحال کا مجھے پتہ نہیں تھا آج ہم مل کر کام کررہے ہیں اور آٹھویں ویج بورڈ کا اعلان کررہے ہیں آٹھویں ویج بورڈ کا اعلان کرنا میرے لئے ایک اعزاز ہے صحافیوں کی محنت کا انہیں صلہ مل رہا ہے۔ آپ کا اور میرا رشتہ محبت اور عزت کے رشتے میں تبدیل ہوگیا ہے۔

اس منصب پر میرے کم دن رہ گئے ہیں جدھر جدھر میں نہیں جاسکی وقت کی کمی کے باعث ان سے معذرت خواہ ہوں۔ صحافیوں کے باقی معاملات اور پرپوزلز جلد دیدیں تاکہ ہم اس کو پارلیمنٹ سے منظور کرائیں پاکستان کی جمہوریت کا مقدمہ اتار چڑھائو سے گزرا ہے۔ اس ملک کی بنیاد جمہوریت پر رکھی گئی تھی اور صحافیوں کا جو بھی کردار ہو لیکن ایک طبقہ جمہوریت کے ساتھ کھڑا ہوا وہ صحافیوں کا ہے جو بھی چاہے مسائل ہوں صحافیوں کے قلم کی طاقت نے جمہوریت کو پاکستان کے اندر کھڑا رکھا ہے۔ جولائی میں ہم جمہوریت کے پہلے دس سال بغیر کسی مداخلت کے مل کر منائیں گے۔