پی ایس کیو سی اے نے اوپن مارکیٹ معائنوں کے دوران غیر معیاری اشیاء کے مختلف 313 یونٹس ضبط کئے

بدھ 18 اپریل 2018 17:26

پی ایس کیو سی اے نے اوپن مارکیٹ معائنوں کے دوران غیر معیاری اشیاء کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی ای) نے گزشتہ ایک سال کے دوران اوپن مارکیٹ معائنوں کے دوران غیر معیاری اشیاء کے مختلف 313 یونٹس ضبط کئے۔

(جاری ہے)

غیر معیاری مصنوعات تیار کرنے اور فروخت کرنے والے یونٹس کے خلاف متعلقہ عدالتوں میں کیس دائر اور جرمانے عائدکر دیئے گئے۔ سائنس و ٹیکنالوجی ڈویژن کے حکام نے بدھ کو ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس کیو سی نے اپنے جرمانوں میں اضافہ کی غرض سے اپنے ایکٹ میں ترمیم کی تجویز پیش کی ہے جو کابینہ اور پارلیمنٹ سے منظوری کیلئے زیر غور ہے۔ اس وقت پی ایس کیو سی اے کے پاس جرمانے عائد کرنے کا اختیار نہیں۔