سپریم کورٹ کے حکم پر سانحہ ماڈل ٹائون سے متعلق درخواستوں پر سماعت کیلئے نیا فل بنچ تشکیل

جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ تشکیل دیا گیا ،دیگر ممبران میں جسٹس مس عالیہ نیلم اور جسٹس سردار احمد نعیم شامل

بدھ اپریل 17:50

سپریم کورٹ کے حکم پر سانحہ ماڈل ٹائون سے متعلق درخواستوں پر سماعت کیلئے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) سپریم کورٹ کے حکم پر سانحہ ماڈل ٹائون سے متعلق درخواستوں پر سماعت کے لئے نیا فل بنچ تشکیل دیدیا ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس یاور علی کی جانب سے جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ تشکیل دیا گیا جبکہ دیگر ممبران میں جسٹس مس عالیہ نیلم اور جسٹس سردار احمد نعیم شامل ہوں گے۔ہائیکورٹ کا فل بنچ آج ( جمعرات ) سے مقدمات کی سماعت کرے گا ۔واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سانحہ ماڈل ٹائون سے متعلق ہائیکورٹ میںزیر التواء درخواستیں دو ہفتوں میں نمٹانے کا حکم دیا تھا۔