حماس کا اعلی اختیاراتی وفد مصر کے خصوصی دورے پر قاہرہ پہنچ گیا

بدھ اپریل 17:50

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) حماس کا اعلی اختیاراتی وفد گزشتہ روز مصر کے خصوصی دورے پر قاہرہ پہنچ گیا۔حماس کے سیاسی شعبے کے رکن ڈاکٹر محمود الزھار نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ جماعت کا ایک اعلیٰ سطحی وفد فلسطینیوں میں مصالحتی عمل آگے بڑھانے کیلئے گزشتہ روز مصر روانہ ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ حماس کا وفد فلسطینی مصالحتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے جلد مصر روانہ ہوگا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر الزھار نے کہا کہ حماس کا وفد مصری قیادت سے فلسطینی دھڑوں میں مصالحت اور غزہ کی پٹی کے عوام کو درپیش مشکلات کے حل کے حوالے سے ہونے والی مساعی پر بات چیت کرے گا۔ایک سوال کے جواب میں الزھار نے کہا کہ فلسطینی دھڑوں میں مصالحت ان کی جماعت کی اولین ترجیح ہے اور وہ مصر کی نگرانی اور رپرستی میں مصالحت کیلئے ہرممکن تعاون کریں گے۔حماس ترجمان فوزی برہوم نے بتایا کہ قاہرہ پہنچنے والے وفد میں غزہ میں حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار، جماعت کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری،سیاسی شعبے کے رکن ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق ، خلیل الحیہ اور حسام بدران شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :