الاقصیٰ یونیورسٹی میں تحریک فتح کے دو گروپو ں میں تصادم، کرسیوں کا آزادانہ استعمال

بدھ 18 اپریل 2018 17:51

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں قائم الاقصیٰ یونیورسٹی میں تحریک فتح کے دو گروپوں میں تصادم کے دوران دونوں طرف سے ایک دوسرے پر کرسیوں سے حملہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز غزہ کی جامعہ الاقصیٰ میں صدر محمود عباس کے حامی گروپ اور منحرف لیڈر محمد دحلان کے حامی طلباء کے درمیان تصاد ہوا جس میں دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر کرسیوں کا استعمال کیا۔

یونیورسٹی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک فتح کے دونوں گروپوں میں یہ تصادم اس وقت ہوا جب جامعہ میں سالانہ تقریب کی تیاری جاری تھی کہ طلباء میں تصادم کے بعد تقریب ملتوی کردی گئی ہے۔ تصادم اس وقت ہوا جب محمد دحلان کے حامی طلباء نے فارغ التحصیل ہونیوالے طلباء کے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے کی کوشش کی۔

متعلقہ عنوان :