پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل نے اپنی ذاتی لائبریری جی سی یو نیوسٹی کو عطیہ کردی

بدھ اپریل 18:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) نامور سائنسدان اور یونیورسٹی آف کویت کے پروفیسر ایمریٹس ڈاکٹر محمد افضل نے اپنی ذاتی لائبریری گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کو عطیہ کر دی،جس میں مختلف مضامین پر نایاب کتب اور سائنس جرنلز کا بھی ذخیرہ شامل ہے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر حسن امیر شاہ نے پروفیسر افضل کا لائبریری عطیہ کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جی سی یو میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد عطیہ کردہ کتب موجود ہیں۔55سے زائد ادیب اور سائنسدان اپنی ذاتی لائبریریز جی سی یونیورسٹی کو عطیہ کر چکے ہیں،جن میں اشفاق احمد،بانو قدسیہ اور پروفیسر صوفی تبسم شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :