حکومت کے پاس عوام کے مسائل کو حل کرنے کا مینڈیٹ ہے‘ عوام کے مسائل کو حل کیا جائے مسائل پر سیاست منفی رجحان ہے‘وادی نیلم کے وسائل پر پوری ریاست کا نظام چلتا ہے

ممتاز سیاسی و سماجی رہنماء مفتی اعجاز احمد کی صحافیوں سے بات چیت

بدھ اپریل 18:17

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) ممتازن سیاسی و سماجی رہنماء مفتی اعجاز احمد نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس عوام کے مسائل کو حل کرنے کا مینڈیٹ ہے۔ عوام کے مسائل کو حل کیا جائے مسائل پر سیاست منفی روحجان ہے۔ وادی نیلم کے وسائل پر پوری ریاست کا نظام چلتا ہے۔ وادی نیلم میں ہائیڈرل پاور کے منصوبہ جات شروع کرنے سے پہلے عوام کو اعتماد میں لیا جائے۔

وادی نیلم کیاا ہمیت بین الاقوامی ہے۔ ہائیڈرل کے منصوبہ جات کے لئے حاصل کی جانے والی اراضی عوام سے کم ازکم دس لاکھ روپے مرلہ کے حساب سے لی جائے بجلی گھروں اور محکمہ جات میں وادی نیلم کے تعلیم یافتہ نوجوانون کو ترجیحی بنیادوں پر روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں۔ سیاسی جماعتیں عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں اپنی سیاست کو چمکانے کے لئے غریب لوگوں کے مفادات کو اپنی ہوس کی بھینٹ نہ چڑھائیں۔

(جاری ہے)

تبدیلی کے لئے 41 ہزار کا مینڈیٹ تو لیا لیکن تمام دعوے ہوا میں تحلیل ہو چکے ہیں۔ نوجوان ظالم حکمرانوں سے نجات کے لئے اپنی صفون میں اتحاد کریں عوام کے ساتھ فراڈ کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔ جمہوری طریق کار اور سیاسی مفاہمت کی خاطر دو سال کا حکومت کو وقت دیا لیکن مسلم لیگ ن کی حکومت نے وادی نیلم کا وہ حشر کیا ہے جو کہ پختڑوں نے بھی نہیں کیا تھا۔ آئین قانون تمام جمہوریطریق کار کو استعمال کرتے ہوئے وادی نیلم کو بد روح سے نجات دلائیں گے۔