Live Updates

امریکہ کیلئے نامزد سفیر علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی روکنے کے مطالبے کی قراردادپنجاب اسمبلی میں جمع

بدھ 18 اپریل 2018 18:28

امریکہ کیلئے نامزد سفیر علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی روکنے کے مطالبے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2018ء) تحریک انصاف کی رکن نبیلہ حاکم علی نے امریکہ کیلئے نامزد سفیر علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی روکنے کے مطالبے کی قراردادپنجاب اسمبلی میں جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کیلئے نامزد سفیر علی جہانگیر صدیقی کرپشن الزامات میں نیب میں پیشیاں بھگت رہے ہیں۔ان پر سٹاک ایکسچینج میں 40ارب روپے سے زائد کی ان سائیڈ ٹرینگ کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

40ارب روپے کی مبینہ خور دبردکرنے والے شخص کو امریکہ جیسے ملک میںپاکستان کا سفیر نامزد کرنے کے بعد کئی سوالات نے جنم لے لیا ہے۔لہذا یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ امریکہ کیلئے نامزد سفیر علی جہانگیر صدیقی کی بطور سفیر تعیناتی فی الحال روکی جائے۔جب تک وہ اپنے اوپر لگے الزامات کو غلط ثابت نہیں کرتے اور تحقیقات مکمل نہیں ہوتی اس وقت تک ان کو امریکہ میں تعینات نہ کیا جائے ۔یہ ایوان اس امر کی سفارش کرتا ہے کہ ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات