بیرسٹرسلطان محمود کی کال پرلائن آف کنڑول چکوٹھی پر پی ٹی آئی اوردیگر جماعتوںکا بھارت مخالف زبرست احتجاجی مظاہرہ

چکوٹھی بازار میں مکمل شٹرڈائون وپہیہ جام‘مودی کا پتلا نظر آتش‘ذیشان حیدر کی قیادت میں ہٹیاں تا چکوٹھی احتجاجی ریلی مودی مردہ آباد، ہم چھین کے لیں گے آزادی، اور پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے

بدھ 18 اپریل 2018 18:32

چکوٹھی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2018ء) بیرسٹرسلطان محمود کی کال پرلائن آف کنڑول چکوٹھی پر پی ٹی آئی اوردیگر جماعتوںکا بھارت مخالف زبرست احتجاجی مظاہر، چکوٹھی بازار میں مکمل شٹرڈائون وپہیہ جام،بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا پتلہ نظر آتش ،ذیشان حیدر کی قیادت میں ہٹیاں تا چکوٹھی احتجاجی ریلی،مودی مردہ آباد، ہم چھین کے لیں گے آزادی، اور پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے، نوجوانوں اور بچوں نے معصوم آصفہ اور شہداء جموں وکشمیر کی تصاویر اور ان کے حق میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

ریلی ہٹیاں بالا سے شروع ہوئی ، ساون ، کچھا، چناری سے قافلوں کی صورت میں مختلف جماعتوں کے کارکنان نے قافلوں کی صورت ریلی میں شرکت کی۔ چکوٹھی کے مقام پر بڑی تعداد میں عوام علاقہ ، سول سوسائٹی ، تاجر برادری اور طلباء نے شرکاء ریلی کا بھرپور استقبال کیا۔

(جاری ہے)

ریلی کی سکیورٹی کے پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔چکوٹھی لائن آف کنڑول پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء و سابق امیدوار اسمبلی سیدذیشان حیدر، مرکزی نائب صدر پی ٹی آئی پروفیسر تقدیس گیلانی،مرکزی رہنما پی ٹی آئی سید تبریز کاظمی،ممتاز مذہبی رہنماء ، عبدالعزیز علوی، پی ایس ایف کے مرکزی رہنماء اویس خان، پی پی پی رہنماء خلیل مغل، جاوید اکبر مغل، حسنین کاظمی پی ٹی آئی کے رہنما رئیس خان ترین، عامر روشن اعون، لیا قت اعوان ،ظہور نقوی ، جماعت اسلا می کے رہنما شا کر السلا م و دیگر نے خطا ب کیا ۔

ریلی سے خطا ب کر تے ہو ئے مقررین کا کہنا تھا کہ لا ئن آف کنٹرول کے اس پار نہتے کشمیر ی عوام پر بھارتی مظالم کا سلسلہ جا ری ہے کشمیر یو ں پر ہو نے والے مظالم کی مثال تاریخ انسانی میں کہیں نہیں ملتی مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کے باواجود کشمیر یو ں نے جدو جہد آزاد ی کو نہیں چھوڑا ہے کشمیر یو ں نے آزاد ی کی تحریک کو زندہ رکھنے کے لیے معصوم جانو ں کی قربانیو ں کے ساتھ خواتین کی عصمتیں بھی لٹائی ہیں بھارت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کے اگئے بے بس ہو کر بھوکھلا ہٹ کا شکار ہو چکا ہے بھارت اب منصوبہ بندی کے تحت ننھی کلیوں کو مسل رہا ہے مظاہرین نے مزید کہا کہ جمو ں کی ننھی آصفہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے والوں کو قرار واقعی سزادلا ئی جائے مقبوضہ کشمیر میں خون ریزی کا سلسلہ بند کیا جائے۔

مقررین نے اقوام متحدہ او ۔آئی سی سمیت انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے کام کرنے والی عالمی تنظِیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلا ف ورزیوں اور نہتے کشمیریوں کے قتل عام سمیت ننھے آصفہ کو انصاف دلا نے کے لیے اپنا کر دار ادا کریں ۔