واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث پی ایس اونے پی آئی اے کو ایندھن کی سپلائی روک دی

کراچی سے کوالالمپور، اسلام آباد اور لاہور جانے والی پروازوں کو تیل کی سپلائی بند، پی آئی اے فوری طور پر 25 کروڑ ادا کرے، پی آئی اے نے گزشتہ 8 روز سے ایک روپیہ بھی نہیں دیا،پی آئی اے کو روزانہ 500 ٹن تیل فراہم کیا جاتا ہے،جس کی مالیت 3 کروڑ 80لاکھ ہے، پی آئی اے کی کل واجب الادا رقم 15 ارب ہے،پی ایس او حکام

بدھ 18 اپریل 2018 18:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2018ء) واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث پاکستان سٹیٹ آئل(پی ایس او)نے پاکستان ایئر لائنز (پی آئی ای) کو ایندھن کی سپلائی روک دی۔ کراچی سے کوالالمپور، اسلام آباد اور لاہور جانے والی پروازوں کو تیل کی سپلائی بند کر دی گئی۔پی ایس او نے موقف اختیار کیا ہے کہ پی آئی اے فوری طور پر 25 کروڑ ادا کرے۔

پی آئی اے نے گزشتہ 8 روز سے ایک روپیہ بھی نہیں دیا۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کو روزانہ 500 ٹن تیل فراہم کیا جاتا ہے۔ جس کی مالیت 3 کروڑ 80لاکھ ہے۔ پی آئی اے کی کل واجب الادا رقم 15 ارب ہے۔باخبر ذرائع کے مطابق لاہور میں پی ایس او نے طیاروں کی آئل کی فراہمی ابھی تک بند نہیں کی۔ لیکن پی آئی اے اور پی ایس او کے درمیان واجب الادا ادائیگیوں کی وجہ سے معاملہ شدت اختیار کر چکا ہے۔واضح رہے کہ پی ایس او کی جانب سے واجبات کی کی ادائیگی نہ کرنے کی وجہ تیل کی فراہمی اس سے پہلے بھی روکی گئی تھی جس کی وجہ سے دوسرے شہر جانے والی پروازوں کو روانہ نہیں کیا جا سکا تھا۔