ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی مطالبات منظور نہ ہونے پر 23اپریل کومکمل ہڑتال کی دھمکی

بدھ اپریل 19:22

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات منظور نہ ہونے پر 23اپریل کومکمل ہڑتال کی دھمکی دیدی ۔ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا جس میں کہا گیا کہ حکومت نے ہمارے ساتھ اچھا نہیں کیا پہلے ٹو ل پلازوں کو ختم کردیا گیا اوربعد میں پھر ان کو دوبارہ بحال کردیا ہے اس لئے ہر ضلع میں موجود ٹول پلازوں کو ختم کیا جائے ہم جگہ جگہ ٹول ٹیکس دے کر تنگ آگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

زبردستی ٹرانسپورٹرز سے پر چیاں لی جارہی ہیں ۔42پیسے فی کلو میٹر خسارہ برداشت کررہے ہیں ۔میئر لاہور کو تمام صورتحال سے آگاہ کرچکے ہیں اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو 23اپریل کو پنجاب اسمبلی کا گھیرائوں کیا جائے گا صوبہ بھرمیں پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کر کے مکمل ہڑتال کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :