وزیر داخلہ سندھ کا منگھوپیر میں قتل ہونیوالی بچی کے اورنگی ٹاؤن میں واقع گھر کا دورہ

سہیل انور سیال نے ورثاء کو ہر ممکن تعاون اور وقوعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی

بدھ 18 اپریل 2018 19:27

وزیر داخلہ سندھ کا منگھوپیر میں قتل ہونیوالی بچی کے اورنگی ٹاؤن میں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے منگھوپیر میں قتل ہونیوالی بچی کے اورنگی ٹاؤن میں واقع گھر کا دورہ کیا۔مقتولہ کے ورثاء سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ایڈیشنل آئی جی کراچی ایس ایس پی ویسٹ اور ایس پی اورنگی بھی ساتھ تھے ۔ورثاء کو ہر ممکن تعاون اور وقوعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

میڈیا ٹاک کے دوران انہوں نے کہا کہ پولیس نے احتجاجی مظاہرین سے مزاکرات کی کوشش کی۔بچی کے دادا کی مدعیت میں ایف آئی آر میں ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے ۔گذشتہ روز لاش رکھ کر تماشا کیا گیا جس پر بچی کا والد بھی پریشان تھا۔لاش پر سیاست کرنا کہاں کی انسانیت ہے ۔پولیس کا کوئی بھی اہلکار یا افسر اختیارات سے تجاوز میں ملوث پایا گیا تو سخت کاروائی ہوگی۔پولیس اور اہلخانہ دونوں بچی کی تدفین کرانا چاہتے تھے تاہم بچی کی لاش پر سیاست کی گئی۔