پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل نے اپنی ذاتی لائبریری جی سی یو نیوسٹی کو عطیہ کردی

بدھ 18 اپریل 2018 19:43

لاہور۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) نامور سائنسدان اور یونیورسٹی آف کویت کے پروفیسر ایمریٹس ڈاکٹر محمد افضل نے اپنی ذاتی لائبریری گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کو عطیہ کر دی، جس میں مختلف مضامین پر نایاب کتب اور سائنس جرنلز کا بھی ذخیرہ شامل ہے، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے پروفیسر افضل کا لائبریری عطیہ کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جی سی یو میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد عطیہ کردہ کتب موجود ہیں، 55 سے زائد ادیب اور سائنسدان اپنی ذاتی لائبریریز جی سی یونیورسٹی کو عطیہ کر چکے ہیں، جن میں اشفاق احمد، بانو قدسیہ اور پروفیسر صوفی تبسم شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :