قصور اور نواح میں ڈکیتی اور راہزنی کی دو وارداتوں میں ڈاکو لاکھوں کی نقدی اور کار لوٹ کر لے گئے

بدھ اپریل 19:55

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) قصور اور نواح میں ڈکیتی اور راہزنی کی دو وارداتوں میں ڈاکو لاکھوں کی نقدی اور کار لوٹ کر لے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پرانا لاری اڈہ میں واقع لیاقت مارکیٹ میں دو ڈاکو حسن بیٹری پر آئے اور اسکے مالک محمد طارق سی129000کی نقدی لوٹ کر ساتھ سپیئرپارٹس والی دوکان کے مالک طارق حمید سی20000ہزار کی نقدی چھین کر فرار ہو گئے ، پولیس تھانہ اے ڈویثزن مصروف کاروائی ہے۔ جبکہ ملتان روڈ نزد فائیو سٹار فلنگ اسٹیشن پھولنگر کے قریب سے تین ڈاکوؤں نے لاہور سے اوکاڑہ آنے والے کار سوار محمد آصف سے کار نمبری3270/LZBچھین لی اور فرار ہو گئے ،مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے ۔