ڈکیتی اور راہزنی کی دو مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی اور کار سے محروم

بدھ اپریل 20:00

قصور۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) قصور اور نواح میں ڈکیتی اور راہزنی کی دو وارداتوں میں ڈاکو لاکھوں کی نقدی اور کار لوٹ کر لے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پرانا لاری اڈہ قصور میں واقع لیاقت مارکیٹ میں دو ڈاکو حسن بیٹری پر آئے اور اسکے مالک محمد طارق سی129000کی نقدی لوٹ کر ساتھ سپیئرپارٹس والی دوکان کے مالک طارق حمید سی20000ہزار کی نقدی چھین کر فرار ہو گئے ، پولیس تھانہ اے ڈویژن مصروف کارروائی ہے جبکہ ملتان روڈنزد فائیو سٹار فلنگ اسٹیشن پھولنگر کے قریب سے تین ڈاکوئوں نے لاہور سے اوکاڑہ آنے والے کار سوار محمد آصف سے کارچھین لی اور فرار ہو گئے ،مقامی پولیس مصروف کارروائی ہے ۔