امریکہ میں پاکستانی سفارتکاروں کی نقل وحرکت پر پابندی سفارتی آداب کیخلاف ہے‘میاں مقصود احمد
امریکی غلامی کا دم بھرنے والے حکمران ملک وقوم کے غدارہیں،متحدہ مجلس عمل ملک وقوم کو سامراجی قوتوں کے چنگل سے آزادکرائے گی صدر متحدہ مجلس عمل پنجاب وامیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصوداحمدکامنصورہ میںامرائے اضلاع کے اہم اجلاس سے خطاب
بدھ 18 اپریل 2018 20:15
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں نے امریکی غلامی کاطوق گلے میں ڈال کردنیا میں صرف اور صرف بدنامی اکٹھی کی ہے۔امریکہ نہ ماضی میں ہماراخیرخواہ تھا اور نہ ہی آج ہماری خودمختاری کااحترام کررہا ہے۔ڈرون حملوں سے لے کر ریمنڈڈیوس نیٹ ورک اور قاتل کرنل جوزف تک اس کی حقیقت کھل کر سامنے آچکی ہے۔
پاکستان میں دہشتگردی کے ان گنت واقعات میں امریکہ اور بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت ہماری وزارت داخلہ کے پاس موجود ہیں۔امریکی خفیہ تنظیم سی آئی اے ہنوزپاکستان کے اندر اپنی مذموم کارروائیوں میں مصروف ہے۔سی آئی اے،راء اورموساد کاپاکستان کے خلاف گٹھ جوڑ کسی سے ڈھکاچھپانہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی عزت ووقار کے لیے ضروری ہے کہ حکمران 22کروڑ عوام کی امنگوں کی ترجمانی کریں ۔امریکی غلامی کا دم بھرنے والے حکمران ملک وقوم کے غدارہیں،ان سے نجات حاصل کیے بغیر ملک کو امن کا گہوارہ نہیں بنایاجاسکتا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزررہا ہے۔بیرونی دشمن چاروں اطراف سے ہم پر حملہ آور ہیں۔وہ دنیا کی پہلی اسلامی ایٹمی ریاست کے وجود کو برداشت نہیں کرناچاہتے اور اس کے خلاف سازشیں کررہے ہیں۔ان کامقابلہ کرنے کے لیے ہمیں بحیثیت پاکستانی قوم اتحادویکجہتی کی ضرورت ہے۔ملکی سا لمیت اور خودمختاری کاتقاضایہ ہے کہ دوستوں اور دشمنوں میں تمیزکی جائے۔حکمرانوں کی غلامانہ اور بزدلانہ پالیسیوں نے ملک وقوم کوناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے۔میاں مقصوداحمد نے مزیدکہاکہ متحدہ مجلس عمل کی قیادت ہی ملک وقوم کوسامراجی قوتوں کے چنگل سے آزادکراسکتی ہے۔قوم نے سیکولراور لبرلزکو آزمالیااب متحدہ مجلس عمل کی دینی قیادت انشاء اللہ برسراقتدار آکرپاکستان میں اسلامی فلاحی مملکت کاقیام عمل میں لائے گی۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.