پی ایس پی اراکین اسمبلی نے کے لیکٹرک کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کر وادی

اورنگی کی معصوم بچی رابعہ کے سفاکانہ قتل اور متاثرہ بچی کے اہل خانہ اور مظاہرین پر پولیس تشدد کی سخت مذمت، اراکینِ اسمبلی

بدھ 18 اپریل 2018 20:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) پی ایس پی اراکین اسمبلی نے کیالیکٹرک کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کر وادی، قرار داد اراکین اسمبلی سید حفیظ الدین، محمددلاور۔ارتضی فاروقی۔

(جاری ہے)

ندیم راضی،شیرازوحید نے جمع کرائی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ کے الیکٹرک کے خلاف مقدمات درج کئیجائیں،نیپرا کیالیکٹرک کے خلاف سخت کاروائی کرے انہوں نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے بھی اپیل کی کہ کے الیکٹرک کے خلاف سوموٹو ایکشن لیں اس موقع پر سندھ اسپورٹس بورڈ کا ترمیمی بل 2018 سید ندیم راضی نے پیش کیا جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کیا دریں اثناء پاک سر زمین پارٹی کے اراکین اسمبلی نے اورنگی کی معصوم بچی رابعہ کے سفاکانہ قتل اور معصوم بچی رابعہ کے اہل خانہ اور مظاہرین پر پولیس تشدد کی مذمت کی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ معصوم بچی رابعہ کے قتل کی اعلی سطح پر تحقیقات کی جائیں اور رابعہ کے اہل خانہ کو فوری انصاف فراہم کیاجائے اورپولیس فائرنگ سے جاں بحق شخص اور زخمیوں کیلئے معاوضہ فراہم کیاجائے۔