انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام

بدھ 18 اپریل 2018 20:43

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) انٹر بینک مارکیٹ میںبدھ کوپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر،یورو، سعودی ریال اور یواے ای درہم کی قدر میں اضافہ، برطانوی پائونڈ کی قدر میں کمی جبکہ چینی یوآن کی کی قدر میں استحکام رہا۔فار ایکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمیں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید115.62 روپے اور قیمت فروخت115.72روپے پرمستحکم رہی ۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قدر میں 10پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید116.60روپے سے بڑھ کر116.70روپے اور قیمت فروخت116.90روپے سے بڑھ کر117.00روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

یوروکی قدر میں25پیسے کا اضافہ جبکہ برطانوی پائونڈکی قدر میں75پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یورو کی قیمت خرید143.75روپے سے بڑھ کر144.00روپے اور قیمت فروخت145.25روپے سے بڑھ کر145.50روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید166.50روپے سے گھٹ کر165.75روپے اور قیمت فروخت168.00روپے سے گھٹ کر167.25روپے ہو گئی ۔

بدھ کوسعودی ریال اور یواے ای درہم کی قدرمیںباالترتیب5،5پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید31.00روپے سے بڑھ کر31.05اور قیمت فروخت31.30روپے سے بڑھ کر31.35روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت خرید31.75روپی سے بڑھ کر31.80روپے اور قیمت فروخت32.05روپے سے بڑھ کر32.10روپے ہوگئی۔چینی یوآن کی قدر میں بھی استحکام رہا، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید18.50روپے اور قیمت فروخت19.50روپے پرمستحکم رہی ۔