کوئٹہ شہری مختلف مسائل سے دوچا ر، پینے کے صاف پانی ، بجلی کی عدم فراہمی اور سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ سمیت دیگر مسائل تا حال حل نہیں ہو سکے ، مفتی احسان الحق حقانی

وزیراعلیٰ بلوچستان سے شہریوں کے مسائل فوری حل کرنے کی اپیل ،جمعیت علماء اسلام کوئٹہ سٹی

بدھ 18 اپریل 2018 20:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) جمعیت علماء اسلام کوئٹہ سٹی یونٹ کے امیر مفتی احسان الحق حقانی ، سید طارق شاہ، سید محمد عمر آغا، مولانا نصیب اللہ مختار سمیت دیگر نے کہا ہے کہ کوئٹہ سٹی کے مکین مختلف مسائل سے دوچا رہے پینے کے صاف پانی ، بجلی کی عدم فراہمی اور سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ سمیت دیگر مسائل تا حال حل نہیں ہوئے یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے دیگر سا تھیوں کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہی اس موقع پر دیگر رہنماء بھی موجود تھے انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے کونسلر ، رکن صوبائی اور کوئٹہ میئر کو مختلف اخباری بیانات کے ذریعے تمام مسائل سے آگاہ کیا تا حال ان کے حل کو یقینی نہیں بنایا گیا ہماری وزیراعلیٰ بلوچستان سے اپیل ہے کہ کوئٹہ شہر میں پانی کی شدید قلت ہے شہر میں روزانہ دو سے تین لاکھ افراد آتے اور جاتے ہیں شہر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر اور نالیاں بند پڑی ہے شہر کی چند سڑکوں کے علاوہ باقی پورا علاقہ اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے جس کے وجہ سے اسٹریٹ کرائمز کی واراداتیں بڑھ رہی ہے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے بجلی کے بلوں کی100 فیصد کی ادائیگی کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے اور ضلعی انتظامیہ نے تھڑوں کی توڑ پھوڑ کر کے انہیں دوبارہ مرمت نہیں کیا جس کی وجہ سے شہریوں کے مسائل ہے انہیں فوری طور پر حل کیا جائے۔