،بین الاقوامی اشتراک سے ہی دنیا کو دہشتگردی سے بچایا جاسکتا ہے،خرم دستگیر

بدھ 18 اپریل 2018 20:55

،بین الاقوامی اشتراک سے ہی دنیا کو دہشتگردی سے بچایا جاسکتا ہے،خرم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف ہے اور خطہ میں دیرپا امن کے قیام کا خواہاں ہے،بین الاقوامی اشتراک سے ہی دنیا کو دہشتگردی سے بچایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے پولینڈ کا 3روزہ دورہ کیا جس میں انہوں نے پولش ہم منصب سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔وزیر دفاع نے افغانستان میں بھارت کے گھناؤنے کردار سے بھی پولش ہم منصب اور دیگر حکام کو آگاہ کیا۔وزیردفاع خرم دستگیر خان نے کہا کہ پاکستان خطے میں دیرپا امن چاہتا ہے جس کے لئے بین الاقوامی ہم آہنگی اور اشتراک کی ضرورت ہی۔