حجرہ شاہ مقیم پولیس نے دو خطرناک ڈکیت گینگ کے سات اراکین گرفتار کر لئے

ساڑھے پانچ لاکھ کا مال مسروقہ لٹنے والوں کے حوالے کر دیا تھانہ حجرہ شاہ مقیم میں ریکوری ٹرانسفر تقریب ، جرم کیساتھ جڑے ہوئے رسہ گیروں کو بھی کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، اے ایس پی نوشیرواں علی چانڈیوکی پریس کانفرنس

بدھ 18 اپریل 2018 20:55

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) حجرہ شاہ مقیم پولیس نے دو خطرناک ڈکیت گینگ کے سات اراکین گرفتار کر لئے ،ساڑھے پانچ لاکھ کا مال مسروقہ لٹنے والوں کے حوالے کر دیا،تھانہ حجرہ شاہ مقیم میں ریکوری ٹرانسفر تقریب ، جرم کیساتھ جڑے ہوئے رسہ گیروں کو بھی کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، اے ایس پی نوشیرواں علی چانڈیوکی پریس کانفرنس ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ حجرہ شاہ مقیم کے علاقہ میں ہونے والی پے درپے سنگین وارداتوں کا ڈراپ سین ہو گیاجس کے لیے ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی نے گزشتہ دنوں اے ایس پی دیپالپور نوشیرواں علی چانڈیوکی زیر نگرانی ایس ایچ او حجرہ رانا ندیم اقبال ،انچارج انوسٹی گیشن محمد شفیق بھٹی ودیگر اہلکاروں پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دیکر اسے علاقہ میں ہونے والی وارداتوں میں ملوث ڈاکوئوں کی گرفتاری کا ٹاسک سونپا گیا تو پولیس ملازمین نے سادہ کپڑوں میں چھپ کر مختلف مقامات پر ہونے والی وارداتوں میں ملوث ڈاکوئوں کا سراغ لگا کر دو خطرناک ڈاکو گینگز اشفاق عرف شاقی،طارق عرف طارقی کے مجموعی طور پر سات اراکین پیر منصور عرف منصوری ساکن پاک پتن،امجد ساکن پاکپتن،اشفاق عرف شاقی،صغیر عرف سگو،رزاق ،عرفان، اکرم ساکنائے حجرہ شاہ مقیم کو گرفتار کر لیا جبکہ دو ڈاکو مقبول عرف قولی،زاہد عرف زیدوتاحال فرار ہیں ،اس سلسلہ میں گزشتہ روز تھانہ حجرہ شاہ مقیم میں معززین علاقہ کی موجودگی میں اے ایس پی دیپالپور نوشیرواں علی چانڈیواور ایس ایچ او تھانہ حجرہ شاہ مقیم رانا ندیم اقبال فرخ نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران گرفتار ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا او ر ان سے دوران تفتیش برآمد ہونے والا اسلحہ ،گولیاں اور نقد رقم پانچ لاکھ اسی ہزار روپے ڈاکوئوں کے ہاتھوں لٹنے والے مدعی مقدمات محمد یسین ساکن ہانساں والا موڑ کو اڑھائی لاکھ روپے،طارق ساکن چورسہ میاں خاں کو ایک لاکھ روپے،لال خاں ساکن حجرہ شاہ مقیم کو پچاس ہزار،علی شیر ساکن اٹھارہ ڈی کو پینتیس ہزار روپے،امین ساکن حجرہ کو تیس ہزار روپے،محمد عثمان ساکن حویلی روڈکو پینتالیس ہزار روپے جبکہ سابق نائب صدر بار ایسوسی ایشن دیپالپور سردار غلام نبی وجھلانہ ایڈووکیٹ کو ستر ہزار روپے ڈاکوئوں سے برآمد ہونے والی رقم کی شکل میں واپس کیے گئے،اس موقع پر موجود عوام نے پولیس افسران کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کو سراہا اور انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی،اپنے خطاب میں اے ایس پی دیپالپور نوشیرواں علی چانڈیو نے آن لائن سے گفتگو میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں بطور پولیس آفیسر جو ذمہ داریاں سونپی ہیں انکی بجا آوری کے لیے وہ کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتے اور اپنے فرائض کے راستہ میں حائل ہونے والی کسی قسم کی روکاوٹ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ظالم کا ہاتھ روک کر مظلوم کی داد رسی کی کے لیے قانون کی عمل داری یقنی بناتے ہیں جبکہ حجرہ کے ایس ایچ او سمیت پورے سرکل کے پولیس افسران انکے ساتھ جرائم کے خاتمہ میں اعلیٰ ٹیم ورک کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :