رمضان المبارک میں فیسکوصارفین کو لوڈ شیڈنگ کا سامنا نہیں ہو گا

سسٹم میں بجلی موجود ہونے کے باعث اس کی ترسیل کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،سی ای او فیسکو مجاہد اسلام باللہ

بدھ 18 اپریل 2018 20:58

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) رمضان المبارک میں فیسکوصارفین کو لوڈ شیڈنگ کا سامنا نہیں ہو گا،سسٹم میں بجلی موجود ہونے کے باعث اس کی ترسیل کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،کالا باغ،چشمہ ، بھکر،میانوالی،خوشاب ،بھلوال ،سرگودھامیں جل جانے والے ٹرانسفارمروں کی مرمت اب سرگودھا میں ممکمن ہو سکے گی،جل جانے والے 200 کے وی کے ٹرانسفارمر پر 1 لاکھ 50 ہزار روپے تک کے اخراجات آتے ہیں،سرگودھا میں بننے والی ورکشاپ 4 جلے ہوئے ٹرانسفارمروں کو قابل استعمال بنا سکتی ہے ان خیالات کا اظہار سی ای او فیسکو مجاہد اسلام باللہ نے سرگودھا ڈویژن فسٹ میں ٹرانسفارمر ورکشاپ کا فتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیف آفیسر فیسکو شیخ عامل صدیقی ،مظہر نوید ایس ای واپڈا،معروف احمد بٹ ایکس ای این ،زونل چیئرمین محمد خان نیازی،زونل جنرل سیکرٹری حاجی محمد الیاس منا کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے،اس موقع پر سی ای او فیسکو مجاہد اسلام باللہ نے کہا کہ فیسکو پنجاب میں بجلی کی ترسیل اور وصولی میں سر فہرست ہے، اس کو مزید بہتر بنانے کیلئے جو اقدامات کئے جا رہے ہیں،اس سے فیسکو صارفین کو بہتر نتائج میسر آئیں گے،سسٹم میں بجلی موجود ہے اس کی ترسیل کو بہتر بنانے اور مینجمنٹ کو بھی بہتر کرنے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ماہ رمضان میں فیسکو صارفین کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ،سرگودھا میں بننے والی نئی ورکشاپ سے کئی کئی گھنٹوں کا سفر طے کر کے جلے ہوئے ٹرانسفرمروں کو فیصل آباد لے جانا اور مرمت کروانا اور پھر واپس لانے میں کافی وقت لگ جاتا تھا لیکن اب شیخ عامل صدیقی کی بدولت کالا باغ،چشمہ ،میانوالی، بھکر ،سرگودھا ،خوشاب اور بھلوال کے جلے ہوئے ٹرانسفارمر اب سرگودھا میں ہی مرمت کئے جائیں گے،جس سے کئی ہزار روپے کی بچت کے ساتھ ساتھ وقت بھی کم لگے گا،سرگودھا میں بننے والی نئی ورکشاپ ایک روز میں چار جلے ہوئے ٹرانسفارمروں کو مرمت کر کے قابل استعمال بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے اس موقع پر چیف ایگزیکٹو فیسکو شیخ عامل صدیقی نے کہا کہ میں نے اس ورکشاپ کی بنیاد رکھی تھی اور الحمداللہ آج یہ ورکشاپ 2کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے مکمل ہو گئی ہے کم وقت میں جلے ہوئے ٹرانسفارمر مرمت ہو جائیں گے،جس سے واپڈا کے افسران ملازمین سمیت فیسکو صارفین کو بھی مشکلات سے چھٹکارا مل جائے گا،فیسکو کی جانب سے ورکشاپ کیلئے تمام آلات کے ساتھ ساتھ کام کرنے والے عملے کو بھی تعینات کر دیا اس موقع پر فسٹ ڈویژن کے دفتر میں سی ای او مجاہد اسلام باللہ نے واپڈا کے افسران اور ملازمین سے بھی خطاب کیا