لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کا دعویٰ کر نیوالے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں بھی بجلی کی ختم نہ کر سکے،محمد اشرف بھٹی

بدھ 18 اپریل 2018 20:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ بجلی لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کا دعویٰ کر نیوالے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں بھی بجلی کی لوڈشیڈ نگ کو ختم نہ کر سکے (ن) لیگ نے الیکشن کے وقت قوم کو چند ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ سے نجات دلانے کا وعدہ کیا تھا لیکن آج بجلی کی لوڈشیڈ نگ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور اوور بلنگ بھی بڑھتی چلی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ قوم سے نئے وعدے کر نے کی بجائے عام انتخابات میں کیے جانیوالے وعدے پورے نہ کر نے پر قوم سے معافی مانگیںکیونکہ وقت نے ثابت کر دیا ہے کہ حکمران عوام کو مسائل سے نجات دلانے کی صلاحیت نہیں رکھتے ن لیگ کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز اپنے حلقہ انتخاب میں کارکنان سے خطاب کررہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ موجود ہ حکومت آئی ایم ایف کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے ، پاکستانی قوم حکمرانو ں نے آئی ایم ایف کے آگے گروی رکھ دیا ہے ، ڈالروں کے پیجاری اور آئی ایم ایف کے غلا م حکمران قوم کو اصل حقائق بتانے کی بجائے جعلی اشتہاروں اور کا غذی منصوبو ں کے ذریعے بیوقو ف بنا رہے ہیں جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قرض لینے کے باوجود لوڈشیڈ نگ ، مہنگائی ، بیروز گاری ، صحت تعلیم سمیت دیگر مسائل میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ، جن حکمرانو ں کا ایجنڈا اقتدار اور طاقت کا اصول ہو ایسے حکمرانو ں سے عوام کو کسی خیر کی توقع نہیں ہے اس لئے آنے والے الیکشن میں عوام کو پیپلز پارٹی کو اپنے ووٹ کی طاقت سے منتخب کرنا ہو گا