کیمرون ، پارک میں درخت گرنے سے سیرکیلئے آنے والے تین طالبعلم ہلاک ،

بدھ 18 اپریل 2018 21:01

یوانڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) شمالی کیمرون نے جنگلی حیات کے ایک پارک میں درخت گرنے سے سیرکیلئے آنے والے تین طالبعلم ہلاک ہوگئے ،یہ بات ایک اہلکارنے ملک کے سرکاری ریڈیوکوبتائی۔

(جاری ہے)

علاقائی گورنرجین اباٹے ایدی نے بتایاکہ طوفان وآندھی کے بعدایک درخت بوواباانجیڈانیشنل پارک میں موجودنائجیرین طلباء کے ایک گروپ پرآگرا۔ شمالی علاقے کے دارالحکومت گارووامیں پیش آنے والے واقعے میں 16طلباء زخمی بھی ہوئے ،جنہیں ہسپتال پہنچادیاگیاہے ۔ کیمرون کے سرکاری میڈیاکے مطابق 50طلباء اورعملے کے چھ ارکان کاایک گروپ سیرکیلئے آیاتھا،یہ پارک ہاتھیوں کی آبادی کیلئے مشہورہے۔

متعلقہ عنوان :