لاہور،صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان غالب رہا

بدھ 18 اپریل 2018 21:25

لاہور،صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان غالب رہا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) شہر کے صرافہ بازاروں اورمارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان غالب رہاگزشتہ3 روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اس عرصے میں 200 روپے اضافے کے بعد شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت انسٹھ ہزار چھ سو پچاس روپے تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح 22 قیراط فی تولہ سونا 54 ہزار چھ سو اناسی روپے کا ہوگیا ہے صدرلاہور ڈویڑن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مارکیٹوں میں سونے کی خریداری کا رجحان غالب ہے اس لئے قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا اور اس کے اثرات مقامی مارکیٹ پربھی مرتب ہوئے ہیںدوسری جانب صارفین نے سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔