آئی جی پنجاب نے سانحہ قصور میں معطل ڈی پی او کو بحال کر دیا ، ڈی پی او چکوال تعینات

بدھ اپریل 21:28

آئی جی پنجاب نے سانحہ قصور میں معطل  ڈی پی او کو بحال کر دیا ، ڈی پی او ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) آئی جی پولیس پنجاب کیپٹن (ر)عارف نواز نے سانحہ قصور میں معطل ہونے والے ڈی پی او قصور کو بحال کر دیا ہے جبکہ انہیں بطور ڈی پی او چکوال تعینات کر دیاگیا ہے بحال ہونے والے ڈی پی او ذوالفقار احمد کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاگیا ہے ڈی پی او ذوالفقار احمد کی بحالی سانحہ قصور کے حوالے سے ہونے والی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں عمل میں آئی جس میں انہیں بے گناہ قرار دیاگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :