لاہور، قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ،جواء کھیلتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا

بدھ اپریل 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) تھانہ گوالمنڈی پولیس نے علاقے میں واقع قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر جواء کھیلتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ پولیس نے جوئے میں لگی رقم موبائل فون اور دیگر اشیاء قبضے میں لے لی ہیں پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے تین قمار بازوں میں ایک ملزم پاکستان مسلم لیگ ن کا ڈپٹی چیئرمین یونین کونسل بھی ہے پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔