واپڈا نے پاکستان ریلویز چیف ایگزیکٹو نیشنل ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ جیت لی

بدھ 18 اپریل 2018 21:32

واپڈا نے پاکستان ریلویز چیف ایگزیکٹو نیشنل ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ جیت ..
لاہور۔ ۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) واپڈا نے پاکستان ریلویز چیف ایگزیکٹو نیشنل ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ جیت لی۔ تفصیلات کے مطابق ریلویز اسٹیڈیم میں جاری تین روزہ قومی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی، واپڈا کے تن سازوں نے ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس بار بھی ایونٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مجموعی طور پر 102 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر کے چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا، پاکستان آرمی کی ٹیم 58 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی، میزبان پاکستان ریلویز نے 52 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو پاکستان ریلویز محمد جاوید انور اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسطرح کے ایونٹس کے انعقاد سے ملک میں اس کھیل کو فروغ حاصل ہو گا اور پاکستان ریلویز مستقبل میں بھی تن سازوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گا، آئندہ برس مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین چیمپئن شپ کا بھی انعقاد کریں گے۔ اس نوقع ہر پاکستان سپورٹس بورڈ کے صدر محمد طاہر، نائب صدر ڈاکٹر فرحان یار، آرگنائزنگ سیکرٹری آف دی میٹ شیخ محمد انور بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :