ڈپٹی کمشنر چنیوٹ ایوب خان بلوچ کی صحافیوں سے الوداعی ملاقات

بدھ اپریل 22:08

چنیوٹ۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء)ڈپٹی کمشنر ایوب خان بلوچ کی ڈسٹرکٹ پریس کلب آمد، صحافیوں سے الوداعی ملاقات، تمام ممبران کی جانب سے پرتپاک استقبال تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد ایوب خان بلوچ نے ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ میں صحافیوں سے الوداعی ملاقات کی اس دوران ان کا کہنا تھا کہ صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے، مثبت صحافت نے معاشرے میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے، میں نے بطور ڈپٹی کمشنر ہمیشہ صحافیوں سے شہر کے مسائل اور ان کے حل بارے کافی انفارمیشن لی ہے، میں نے چنیوٹ میں 1 سال 9 ماہ کا دورانیاں گزارا ہے اور ہمیشہ میری یہی کوشش رہی ہے کہ میری وجہ سے کسی شخص کی دل آزاری نا ہو یہ ایک قدیمی شہر ہے جس طرح چنیوٹ میں ترقیاتی پروگرام چل رہے ہیں انشااللہ کچھ ہی عرصہ بعد چنیوٹ میں مزید بہتری آئے گی، آخر میں صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب حاجی بشیر حسین چمن، جنرل سیکرٹری شاہد یعقوب کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ایوب خان بلوچ کو پھول اور گلدستے پیش کیے اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔