گندم خریداری سنٹر پر کا شتکاروں کو تمام سہو لیات فراہم کی جارہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر وہاڑی

بدھ 18 اپریل 2018 22:08

وہاڑی۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ گندم خریداری سنٹر پر کا شتکاروں کو تمام سہو لیات فراہم کی جارہی ہیں ہمارے کا شکار ہمیں بہت عزیز ہیں حکو مت پا لیسی کے مطابق میر ٹ اور شفا فیت کے بنیاد پر گندم خر یدی جائے گی 20اپریل تک کا شتکاروں سے درخواستیں وصول کی جائیں گی کا شتکاروں کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر اپنے متعلقہ مر کز خر ید گندم میں اپنی درخواستیں جمع کر ائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیا لات کا اظہار مر کز خر ید گندم پپلی ، اڈا غلام حسین ، 65ڈبلیو بی اور مصطفے آباد میں اچانک اپنے دورہ کے موقع پر کیا ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے اس موقع پر کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکو مت پنجاب کا شتکاروں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کر رہی ہے کسی بھی قسم کی اگر کوئی شکا یت ہو تو اس کا فوری ازلہ کیا جائے گا کا شتکار ہمارے ملک کی تر قی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ان کی بہتری اور فلاح کے لئے اقدامات کر نا ہماری ذمہ داری ہے ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کا شتکاروں سے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے فوری احکا مات جاری کئے انہوں نے تحصیلدار کو ہد ایت دی کہ وہ کا نو گو اور پٹواری کو لے کر سنٹر پر آئیں اور مو قع پر کا شتکا روں کے مسائل حل کر یں ۔

متعلقہ عنوان :