پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں کاروائیاں،4ہزار سے زائد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،27سیل، 197کو جرمانے

لاہور میں جعلی کیچپ تیار کرنے والی فیکٹری، حلیم پوائنٹ ،واٹر فلٹریشن کمپنی سیل ‘ ملتان میںٹیکسٹائل کلرز،مصنوعی ذائقوں کے استعمال پر سوڈا واٹرسمیت 8فوڈ پوائنٹس سر بمہر ر اولپنڈی میںکیمیکل ڈرمز کے استعمال،حشرات کی بہتات پر 2فوڈ کیٹرنگ یونٹ،ٹی کمپنی ، سویٹس یونٹ سربمہر، 6100کلوملاوٹی مصالحہ جات تلف‘فیصل آبادمضِر صحت رنگوں،غیر معیاری اجزاء کے استعمال پرچورن پروڈکشن یو نٹ،حشرات کی بہتات پر ملتان ریوڑی سویٹس سربمہر سرگودھا میں مضرِ صحت گوشت،گندے برتنوں کے استعمال پر معروف ریسٹورنٹ،ناقص آئل کے استعمال پرپیزا کلب بند کر دیا گیا

بدھ 18 اپریل 2018 22:35

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں کاروائیاں،4ہزار سے زائد فوڈ پوائنٹس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لاہور میں کاروائیاں کر تے ہوئے 319فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی، ملاوٹی کیچپ تیار کرنے والی فیکٹری ،نا قص اجزاء کے استعمال پرمعروف حلیم پوائنٹ اور واٹر فلٹریشن کمپنی کو پی ایف اے کا لو گو استعمال کرنے پر سیل کر دیا گیا۔ جبکہ930کلو جعلی ا ورمضر صحت کیچپ، 1400کلو خام مال موقع پر تلف کر دیا گیا۔

نا قص انتظامات پر43 فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے، 174کو وارننگ نوٹس جاری کئے گئے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز رافعہ حیدر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ فوڈ سیفٹی ٹیمز نے سوامی نگر ریلوے کالونی میں کاروائی کرتے ہوئے جعلی کیچپ تیار کرنے والی فیکٹری سیل کر دی گئی۔

(جاری ہے)

کیچپ کی تیاری سٹارچ ، کیمیکل اور مضر صحت ٹیکسٹائیل رنگوں سے کی جا رہی تھی جبکہ 930کلو جعلی ا ورمضر صحت کیچپ، 1400کلو خام مال موقع پر تلف کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ بھاٹی گیٹ کے معروف حلیم پوائنٹ کو ناقص اجزاء کے استعمال ، گندے کیمیکل ڈرموں میں پینے کا پانی رکھنے ،کچن ایریا میں بلیوں اور کھلے کوڑا دانوں کی موجودگی پر حلیم پوائنٹ کو سیل کر دیا گیا۔ بیگم کوٹ میں ایکوا نیشنل واٹر فلٹریشن کمپنی کے پروڈکشن پلانٹ کو پی ایف اے کا لو گو استعمال کرنے،نا قص پیکنگ اور لائسنس کی عدم موجودگی پر سیل کر دیا گیا۔

دیگر شہروں میں کاروائی کرتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نیپنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمزنے جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میںکاروائیاں کرتے ہوئے غیر معیاری خوراک کی فراہمی پر8فوڈ پوائنٹس کو سربمہر کردیا۔متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظانِ صحت کے اُصولوں کی خلاف ورزی پر194,000کے جرمانے عائد کیے اوربر آمد شدہ275لٹر دودھ،3من ملاوٹ زدہ مرچیں،800ساشے گٹکا،56لٹر زائدالمعیاد ڈرنکس،15حشرات زدہ مٹھائی،مضر صحت گو شت، اور ناقص مصالحہ جات تلف کیے گئے۔

ر اولپنڈی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے صحت دشمن عناصرکے خلاف کاروائیاں کرتے ہو ئے قوانین کی خلاف ورزی پر 4مختلف فوڈ پوائنٹس سربمہر کر دیا۔ حشرات کی بہتات،زائدلمعیاداور ناقص اشیاء کی فروخت پرمتعدد فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 79,500کے جرمانے عائد کئے اور6100کلوملاوٹ زدہ مصالحہ جات و دیگر ناقص اشیاء موقع پر تلف کر دی گئیں۔گوجرانوالہ میں پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمزنے ڈویژن بھر میں کاروائیاں کرتے ہوئے غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پر معروف 5فوڈ پوائنٹس کو سیل کر دیا گیا۔

جبکہ حفظانِ صحت کے اصولوں کے خلاف ورزی پر1لاکھ20ہزار کے جرمانے عائد کئے اور بھاری مقدار میں ناقص غذاتلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔فیصل آباد ڈویژن میںپنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں کر تے ہوئے ذیشان فوڈز چورن پروڈکشن یو نٹ اورملتان ریوڑی سویٹس کو حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی ،چورن کی تیاری میں غیر خوردنی رنگ کے استعمال،پلاسٹک کھلونوں میں کو کو نٹ کی ٹوپنگ کر نے،لائسنس اورملازمین کے میڈیکل سرٹیفیکیٹ نہ ہونے ،صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے سربمہر کر دیا پر سربمہر کر دیا۔

متعدد فوڈ پوائنٹس کو صفائی کے ناقص انتظامات پر41,500کے جرمانے عائد کیے اور 7 من چورن 450کلو خشک دودھ، 100 کلو شکر، 160 کلو سکرین ، بھاری مقدار میں مضرِ صحت مٹھائی،ممنوعہ چائنیز نمک، زائدالمیعاد بوتلیں،مصالحہ جات،رنگ کاٹ،مشروبات اور دیگر اشیاء کو تلف کر دیا گیا۔ضلع سرگودھامیں کارروائیاں کر تے ہو ئے زم زم ریسٹورنٹ کو مضرِ صحت گوشت،گندے بر تنوں کے استعمال،نیلے ڈرمز کے استعمال،کچن ایریا میں غلاظت کی موجودگی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سر بمہر کر دیا۔

ضلع سرگودھا میں ہی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کر تے ہو ئے پیزا کلب کوآلودہ آئل،گندے فریزرز کے استعمال،حشرات کی موجودگی،ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی اور صفائی کے ناقص انتطامات پر سیل کر دیا۔متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے عائد کیے گئے۔