شکیل احمدنے ڈی جی ایل ڈی اے کا چارج سنبھال لیا

بدھ 18 اپریل 2018 22:44

لاہور۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نئے تعینات ہونے والے ڈا ئریکٹر جنرل شکیل احمد نے گزشتہ روزاپنے عہدے کاچارج سنبھال لیا-ایل ڈی اے آفس جوہر ٹائون پہنچنے پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل(ہیڈکوارٹرز)سمیعہ سلیم اور یڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہائوسنگ )ذیشان شبیر رانا اور دیگر افسروں نے انہیں خوش آمدید کہا -انہوں نے ڈائریکٹر جنرل کو ایل ڈی اے کے مختلف شعبوں اور ڈائریکٹوریٹس کی ذمہ داریوں اور طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :