دُکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے لوگ ہمارے ہیرو اور ماتھے کا جھومر ہیں،گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ
بدھ اپریل 22:44

(جاری ہے)
گورنر پنجاب نے کہا کہ جان لیوا امراض میں مبتلا یہ بچے اپنی ہمت اور پختہ ارادے سے جس طرح بیماریو ںسے نبرآزما ہیں یہ معاشرے کے لئے ایک پیغام ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر یہ بچے جان لیوا مرض سے جنگ کر سکتے ہیں تو ہمیں بھی چاہئے کہ اپنے ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر ایک پلیٹ فارم پر ملک و قوم کے مستقبل کے لئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بچے ہمارے لئے رول ماڈل ہیں جن کی صرف ایک خواہش ہے اور ان کے جذبے اور حوصلے ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ گورنر نے کہا کہ تھیلسیماکے مہلک مرض سے بچائو اور اس سے متعلق لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے پنجاب میں بھی کام کیا جائے گا۔ گورنرپنجاب نے کہا کہ اعلیٰ عہدوں اور رُتبوں سے بخشش نہیں ہوگی بلکہ دُکھی انسانیت کی خدمت سے دُنیا و آخرت میں سرخرو ہوا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بچوں کے لئے گورنر ہائوس کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے اور یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ یہ بچے آج گورنر ہائوس لاہور میں آئے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میک اے وش کے بانی و صدر اشتیاق بیگ نے کہا کہ آج 20بچوں کی دو خواہشات پوری ہورہی ہیں ، ایک تو گورنر ہائوس کی سیر اور دوسری اِن کو اِن کی خواہش کے تحفے دیئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سالانہ 50ہزار بچے تھلسیماکے مرض میں مبتلا پیدا ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میک اے وش فائونڈیشن کا مشن ہے کہ کوئی بھی لاعلاج مرض میں مبتلا بچہ اپنی خواہش دل میں لے کر اس دُنیا سے نہ چلا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فائونڈیشن ہزاروں بچوں کی آخری خواہشات کو پوری کر چکی ہے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے لاعلاج مرض میں مبتلا بچوں کو اُن کی خواہشات کے مطابق انہیں تحائف بھی دیئے۔قبل ازیں ، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان اور معیشت کی مضبوطی کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر آنا ہو گا ۔ جمہوریت کا تسلسل ہی ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے۔ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لئے حکومت نے گراں قدر اقدامات کیے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں گورنر ہائوس لاہور میںپی ایم ایل (این )ٹریڈ رزونگ لاہورکے 64رُکنی تاجروں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے ایڈوائزر برائے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد علی میاں کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔ملاقات میں چیئر مین ٹریڈرز ونگ بابر محمود، صدر عرفان شیخ اور جنرل سیکرٹری زبیر انصاری موجود تھے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک کی ترقی کا پہیہ رواں دواں رکھنے میں تاجربرادری کا کردار نمایاں ہے جنہوں نے ہر مشکل گھڑی میں حکومت کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ زلزہ ہو یا سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے تاجروں نے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ گورنر نے کہا کہ بلاشبہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے تاجروں کو آسانیاں دینے کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں جنہیں ہو صورت پورا کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور موجودہ حکومت ذاتی عناد سے بالا تر قومی مفاد کو سرفہرست رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو نہ صرف بنیادی ضروریات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے بلکہ مہنگائی پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن وسائل کو یقینی بنارہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
داعش نے امریکی آرمی کے ساتھ گٹھ جوڑ کر لیا،امریکی فوجی داعش کے کارندے کو معلومات فراہم کرنے لگے
-
کورونا کی ایک تیسری قسم سامنے آ گئی
-
اسلاموفوبیا یا کچھ اورمیکرون نے ایک اور مسجد کو تالے لگانے کا حکم دے دیا
-
مسافر بس الٹ گئی8افراد جاں بحق،20زخمی
-
برقع پر پابندی عائد نہیں ہونی چاہیے،حکومت نے عوام سے اپیل کر دی
-
ملک میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
مفتی عبدالقوی نے مجھے جسمانی طور پر ہراساں کیا، حریم شاہ
-
سیہون میں نوجوان نے میڈیکل کی طالبہ کو زہر دے کر قتل کردیا
-
ایچ ای سی نے نئی پی ایچ ڈی پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
-
22 سالہ لڑکی سوتیلے باپ کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بن گئی
-
تین ماہ تیاری کے باوجود، ریڈ زون میں 3ہزار لوگ آئے،ڈاکٹر بابر اعوان
-
مدارس کی اکثریت کا موجودہ حزب اختلاف کی تحریک سے کوئی تعلق نہیں ،حافظ محمد طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.