بالاکوٹ میں پیغمبر اسلام اور استحکام پاکستان کانفرنس 23 اپریل کو ہو گی

بدھ 18 اپریل 2018 22:44

بالاکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) اہلسنت والجماعت کے مرکزی صدر مولانا احمد لدھیانوی اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا مسرور نواز جھنگوی 23 اپریل کو بالاکوٹ میں پیغمبر اسلام اور استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں اہلسنت والجماعت کے مقامی رہنمائوں نے بتایا کہ مقامی و سیاسی رہنمائوں کے ساتھ ساتھ بلدیاتی نمائندوں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ پروگرام میں ضلع مانسہرہ کے علاوہ دیگر علاقوں سے بھی کارکنان کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔