ایس ایچ اونسیم نگرنے بدنام زمانہ منشیات " آئس "کی حیدرآباد میںآمد کی خفیہ اطلاع پر علاقے میں اسنیپ چیکنگ سخت کر دی

پولیس نے ایک ایک ملزم ساجد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1020 گرام چرس اور 10 خطرناک نشہ" آئس----" کی پڑیاں برآمد کر لیں

بدھ 18 اپریل 2018 22:47

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) ایس ایچ اونسیم نگر فرحان شیخ نے بدنام زمانہ منشیات " آئس "کی حیدرآباد میںآمد کی خفیہ اطلاع پر علاقے میں اسنیپ چیکنگ سخت کر دی، مخفی اطلاع پر سحرش نگر لنک روڈ نزد درگاہ گل شاہ کے قریب پویس نے 2 مشکوک افراد کو دیکھ کر رکنے کا اشارہ کیا تو وہ بھاگ کھڑے ہوئے پولیس نے ان کا تعاقب کر کے ایک ملزم ساجد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1020 گرام چرس اور 10 خطرناک نشہ" آئس----" کی پڑیاں برآمد کر لیں، پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم ساجد خطرناک نشہ "آئس" کے بین الصوبائی گروہ کا اہم کارندہ ہے جو یہ انتہائی خطرناک نشہ کراچی سے لاکر حیدرآباد اور اندرون سندھ میں پھیلانے کی کوشش کر رہا تھا، علاوہ ازیں پھلیلی پولیس نے ملزم آصف عرف کالا کو بھاری مقدار میں کچی شراب کی بوتلوں سمیت گرفتار کر لیا ملزم پہلے بھی کئی مقدمات میں چالان ہو چکا ہے، سخی پیر پولیس نے دوران پیٹرولنگ لیاقت کالونی سے ملزم امجد علی عرف لیاقت کو4بوتل وہسکی شراب سمیت گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :