Live Updates

عمران خان کا ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ارکان کے خلا ف کارروائی اچھا اقدام ہے،خورشید شاہ

بکنے والے تمام افراد کے خلاف پارٹی قیادت کو کارروائی کرنی چاہئے، ن لیگ کی حکومت مزدوروں کو کچا کھا رہی ہے، پی ٹی آئی سے لوگوں کو جبری نکالا جا رہا ہے ، راولپنڈی میں تقریب سے خطاب

بدھ 18 اپریل 2018 22:52

عمران خان کا ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ارکان کے خلا ف کارروائی اچھا اقدام ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ارکان کے خلا ف کارروائی اچھا اقدام ہے بکنے والے تمام افراد کے خلاف پارٹی قیادت کو کارروائی کرنی چاہئے ۔ ن لیگ کی حکومت مزدوروں کو کچا کھا رہی ہے۔ پی ٹی آئی سے لوگوں کو جبری نکالا جا رہا ہے گزشتہ روز راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں بکنے والے ارکان کے متعلق عمران خان اور پرویز خٹک کو پہلے سے علم تھا ۔

اپنے لوگوں کو نہ سبنھالنا عمران خان کی ناکامی ہے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ ہوئی یہ کوئی نئی با ت نہیں ہے آنے والے وقت میں اس سے بھی زیادہ ہارس ٹریڈنگ ہو گی۔

(جاری ہے)

آئندہ ہماری حکومت ہوئی تو اس سے متعلق اہم فیصلے کریں گے ۔ آج کل سیاست میں نظریاتی لوگ نہیں رہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جمہوریت کی باتیں کرنے والے خود جمہوریت روایات پر نہیں چلتے ۔

ن لیگ کی حکومت مزدوروں کو کچا کھا رہی ہے ۔ پی آئی اے سے لوگوں کو جبری طور پر نکالا جا رہا ہے۔ پاکستان کے محنت کشوں سے اپیل ہے کہ سوچ سمجھ کے فیصلہ کریں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے۔ اس وقت ملک قرضوں میں ڈوب چکا ہے۔ جبکہ معیشت تباہ ہو چکی ہے اب مزدور دھوکہ نہیں کھائے گا پیپلزپارٹی مزدور کی حق میں لڑے گی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات