میڈیا ورکروں کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیس، سب جانتے ہیں کہ جیو چینل میر شکیل کا ہے،

ملازمین کو تنخواہیں ادا کریں،اگر تنخواہ نہ دی تو قانون کے مطابق کارروائی کریں گے،سپریم کورٹ

بدھ اپریل 23:21

میڈیا ورکروں کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیس، سب جانتے ہیں کہ جیو چینل ..
اسلام آباد ۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) عدالت عظمیٰ نے میڈیا ورکروں کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت 3مئی تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

بدھ کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے نجی ٹی وی کے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت کی ،،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ معلوم ہونا چاہیے کہ عدلیہ کااحترام کیا ہے، مناسب تنقید دنیا میں ہوتی ہے، عدلیہ کو بے ہودہ نہیں کہا جاتا،،سماعت کے دوران نجی ٹی وی کے وکیل بابر ستار نے کہا کہ میر شکیل ملک سے باہر ہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ توہین عدالت کا نوٹس کریں گے، عدالت کا حکم ہے انہیں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا، وکیل نے کہا کہ میر ابراہیم موجود ہیں، میر شکیل کے پاس چینل کا کوئی عہدہ نہیں ہے ،،چیف جسٹس نے کہا کہ میر شکیل بیمار ہیں تو اگلے ہفتے آ جائیں، میرشکیل اس گروپ کے مالک ہیں، سب جانتے ہیں کہ چینل میر شکیل کا ہے، ملازمین کو تنخواہیں بھی ادا کریں، چیف جسٹس نے کہا کہ اگر تنخواہ نہ دی تو قانون کے مطابق کارروائی کریں گے، جنوری کے بعد تنخواہ ادا نہیں کی گئی، عدالت نے میر شکیل الرحمٰن کو آئندہ سماعت پر پھر طلب کرتے ہوئے سماعت 3مئی تک ملتوی کردی ہے۔