وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک کی برطانیہ کے وزیر مملکت برائے تجارتی پالیسی گریگ ہینڈز سے ملاقات

تجارت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

جمعرات اپریل 00:40

لندن ۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک نے برطانیہ کے وزیر مملکت برائے تجارتی پالیسی گریگ ہینڈز سے ملاقات کی اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیر تجارت نے یورپی یونین کے ساتھ جی ایس پی پلس کے درجہ کیلئے برطانوی حکومت کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ برطانوی وزیر نے بریگزٹ کے تناظر میں یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کو برطانیہ میں زیادہ فراخدلانہ مارکیٹ رسائی میسر آئے گی۔ علاوہ ازیں وزیر تجارت نے ایشیاء لیڈرز رائونڈ ٹیبل کانفرنس اور فیشن اینڈ ٹیکسٹائل ایونٹ میں بھی شرکت کی، جس کا انعقاد کامن ویلتھ بزنس فورم کے زیر اہتمام کیا گیا۔ وزیر تجارت نے معاشی محاذ پر پاکستان کی کامیابیوں کو اجاگر کیا اور سی پیک اور اس سے وابسطہ انفراسٹرکچر اور توانائی کے منصوبوں سے شرکاء کو آگاہ کیا۔