ڈی سی سیالکوٹ کا گندم خرید مراکزکا دورہ ‘ باردانہ کے اجراء کا جائزہ

جمعرات اپریل 01:00

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر فرخ نوید نے چونڈہ ، پسرور ، پورب کلییر اور سرانوالی میں قائم گندم خرید مراکزکا اچانک دورہ کیا۔ کاشتکاروں کی جانب سے گندم کی خریداری کیلئے باردانہ کے اجراء کیلئے درخواستیں جمع کروانے کیلئے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پسرور عمر شیرازی اوراسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ میاں نذیر بھی موجود تھے ۔

ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود اسسٹنٹ کمشنر ز، محکمہ خوراک اور مارکیٹ کمیٹی کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ وہ گندم خریداری مراکز میں کاشتکاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں ۔انہوں نے تمام مراکز میں سائبان ، پنکھوں، کرسیوں، پینے کے ٹھنڈے پانی اور میڈیکل کیمپ کے علاوہ اسٹینڈ بائی جنریٹر کا بھی بیک اپ رکھا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گندم کے خریداری کی مہم کو پالیسی کے مطابق مکمل شفاف رکھا جائے اور اس سلسلہ میں شکایات اور تحفظات کا ازالہ کیا جائے ۔

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر باردانہ کے اجراء کیلئے آئے ہوئے کسانوں سے گندم خرید مراکز پر ملنے والی سہولیات اور انتظامات بارے استفسار کرتے ہوئے کہاکہ کاشتکاروں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :